گوگل کاچندریان 3کی کامیابی پر سلام

   

نئی دہلی : ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) نے چندریان۔3 کی کامیاب لینڈنگ بخوبی انجام دے کر جو تاریخ رقم کی ہے ، اسے نہ صرف ملک و دنیا بھر کے ممالک نے سراہا بلکہ آج کے دورکی لائف لائن مانے جانے والے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے بھی اپنے ڈوڈل کے ذریعے ہندوستان کی اس شاندار کامیابی کو سلام پیش کیا ہے ۔گوگل اہم مواقع پر پرکشش ڈوڈل دے کر خصوصی واقعات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے اور گزشتہ روز ہندوستان کے چندریان مشن چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے تاریخی واقعہ پر گوگل نے ایک پرکشش ڈوڈل بنایا ہے ۔ اس ڈوڈل میں گوگل کی اسپیلنگ کے دوسرے حرف “او” کو چاند کی شکل دی گئی ہے ، جو مسکرا رہا ہے اور اس کے جنوبی قطب پر ہندوستان کے چندریان کودکھایا گیا ہے ۔ڈوڈل میں ایک جف بھی لگایا گیا ہے جس میں چندریان جب چاند کے مدار میں چکر لگا رہا تھا تو چاند اسے حیرانی سے دیکھتا ہے اور جب چندریان اس کی سطح پر اترتا ہے اور روور سطح پر چلتا ہے تو وہ خوش ہوجاتا ہے ۔ چاند کے آس پاس ٹمٹماتے ستارے میں بھی دکھائے گئے ہیں۔