گڈچیرولی میں انکاؤنٹر ،2نکسلائٹس ہلاک

   

ناگپور۔15ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دو نکسلائٹس اتوار کی صبح ایک انکاؤنٹر میں ہلاک کردیئے گئے ۔ پولیس کے بموجب یہ فائرنگ کا تبادلہ جنگلاتی علاقہ نرکاتا میں پیش آیا جو ناگپور سے 170کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے ۔ سی۔60 کے کمانڈوز اس علاقہ کی تلاشی مہم میں مصروف تھے ۔ جب کہ فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ دو نکسلائٹس اس جھڑپ میںہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی ۔ اُن کے قبضہ سے برسرموقع کثیر تعداد میں اشیاء دستیاب ہوئیں ، جنہیں دہشت گردی سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا تھا ۔ گڈچیرولی کا علاقہ نکسلائٹس کا ایک عرصہ سے مستحکم گڑھ سمجھا جاتاہے ۔