حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد پولیس نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھے اور گھروں میں پارک کی گئی گاڑیوں میں جانے سے روکیں ۔ حال ہی میں کار میں پھنس کر دم گھٹنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں ۔ پولیس نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ضروری اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ پولیس نے گاڑیوں کے مالکان کو مشورہ دیا کہ وہ گاڑی کے اطراف بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں اور کار کی چابیاں محفوظ مقام پر رکھیں اور بچوں سے دور رکھیں ۔ 18 سال سے کم عمر بچوں کو گاڑی نہ دیں اور جب بچہ بالغ ہوجائے تو فوراً اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی بنا دیں تاکہ وہ بھی اپنی ذمہ داری کو سمجھ سکیں۔ قانون کی خلاف ورزی نہ کرسکیں ۔ کم عمر میں لڑکے گاڑی چلاتے وقت کسی حادثہ کا شکار ہوتے ہیں تو اس کی ذمہ داری والدین پر ہوگی ۔۔ ش