اس سے قبل اویسی نے واراناسی عدالت کے احکامات کوغلط او رغیر منصفانہ‘قراردیاتھا
نئی دہلی۔ واراناسی میں گیان واپی مسجد کے سروے کی اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی کی جانب سے کی گئی مخالفت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ترجمان سید یاسر جیلانی نے منگل کے روز کہاکہ اویسی ”متاثرہ کارڈ کھیل کر ایک طبقے کو اکسانے“ کی اویسی کوشش کررہے ہیں۔اے این ائی سے بات کرتے ہوئے جیلانی نے کہاکہ ”اسدالدین اویسی شیطان کام کررہے ہیں۔ اویسی جانتے ہیں کہ جو کچھ بھی کام کیاجارہا ہے وہ ہندوستان کے ائین کے تحت کیاجارہا ہے۔
وہ 1991ایکٹ کے ارٹیکل 6کے متعلق بات کررہے ہیں۔ مگر وہ ارٹیکل4پر بات نہیں کررہے ہیں‘ کو عبادت کے لئے ہے۔اسد الدین اویسی کا کام ہر صورت میں کسی بھی اچھے کام میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے“۔ جیلانی نے کہاکہ حقائق عدالت کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔
جیلانی نے کہاکہ ”اویس کوحقائق جانے کے لئے چھوڑ دیں۔ کیاتمہیں (اویسی کو) ہندوستان کے ائین پر یقین نہیں ہے؟اگر تمہیں بھروسہ ہے تو آپ کو انتظا ر کرنا ہوگا۔ مگر مسلسل اسدالدین اویسی کے طبقے‘ ایک کمیونٹی‘ لوگوں کو متاثرہ ہونے کا کارڈکھیلتے ہوئے اکسانے کی کوشش کررہے ہیں“۔
جیلانی نے کہاکہ ”ہندوستان کی عوام کو عدالت پر بھروسے ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سروے رپورٹ پر عدالت کی جانب سے مناسب غور کیاجائے گا۔ ایک جانب کوئی بھی رہے‘ اس کو بھی عدالت سے رجوع ہونے کااختیار حاصل ہے۔ہر کسی کو ہمارے ملک کے ائین نے یہ اختیار دیاہے“۔
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) سربراہ اسد الدین اویسی نے منگل کے روز گیان واپی مسجد‘ کاشی وشواناتھ مندر پر وارانسی عدالت کے احکامات کو غلط‘غیرمنصفانہ‘ او رغیر قانونی قراردیاتھا۔