گیان واپی کیس /22 اگست کو اگلی سماعت

   

واراناسی : گیان واپی مسجد پیانل نے /31 جولائی کو اپنے وکیل کے دیہانت کے بعد نئے وکیل کا تقرر کیا جس نے آج عدالت سے کیس کی تیاری کیلئے مزید 10 دن کا وقت مانگا ۔ عدالت نے وقت دینے سے انکار کردیا اور پیر /22 اگست کو سماعت کی اگلی تاریخ مقرر کی ۔ اسی دوران گیان واپی کیس کی فریق 5 خواتین کے منجملہ ایک خاتون کے شوہر کو مبینہ طور پر پاکستان سے دھمکی آمیز کالس وصول ہوئے جس میں انہیں مقدمہ سے دستبردار ہونے کیلئے کہا گیا ہے ۔
پولیس نے اس شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔