ہاتھی کی موت۔ منیکا گاندھی کے خلاف وکیل درج کرائی شکایت

,

   

ملاپورم۔ضلع ملاپورم او روہاں رہنے والوں کے خلاف نفرت پر مشتمل میں ملو ث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر منیکا گاندھی کے خلاف سپریڈنٹ آف پولیس سے ایک وکیل نے شکایت درج کرائی ہے

نفرت پر مشتمل مہم
ایڈوکیٹ سبھاش چندرا جس ملاپورم کے رہنے والے ہیں نہ جمعرات کے روز شکایت درج کراتے ہوئے سابق یونین منسٹر منیکا گاندھی اور دیگر کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کی مانگ کی ہے جو ملاپورم اور ضلع کے مکینوں کے خلاف نفرت پر مشتمل مبینہ مہم چلائی ہے

۔شکایت کرنے والے نے ضلع کے خلاف مہم کو انتہائی توہین آمیز او ربدیانتی پر مبنی قراردیا ہے۔

شکایت کنندہ نے کہاکہ منناکرکڑ میں ایک ہاتھی کی غیر متوقع موت کی خبر کا سوشیل میڈیا پر پچھلے دو دنوں سے غلبہ رہا ہے مگر لوگوں کا ایک گروپ جان بوجھ کر اس کو فرقہ ورانگ دیا ہے تاکہ ملاپورم کے خلاف نفرت پھیلائی جاسکے کیونکہ یہ علاقے ریاست کیرالا کے مسلم اکثریت پر مشتمل ضلع ہے۔

ہاتھی کی موت پلاکاڈ میں ہوئی تھی ملاپورم میں نہیں
اس میں یہ بھی کہاگیا کہ سوشیل میڈیا پر ایک سیشکن کی جانب سے جو دعوی کیاجارہا ہے وہ غلط ہے کیونکہ ہاتھی کی موت 29مئی2020کے روز پالاکاڈ میں ہوئی تھی ملاپورم میں نہیں۔

ساوتھ انڈیا سے چلائے جانے والے اہم نیوز اداروں نے بھی یہ خبر شائع ہے کہ ہاتھوں کی موت پٹاخوں پر مشتمل انناس کھانے کی وجہہ سے پالاکاڈ میں ہوئی ہے۔

مذکورہ شکایت کردہ نے سیاسی مبصر تارک فتح کا نام بھی لیا جس نے مبینہ طور پر مذکورہ ضلع اور اقلیتی کمیونٹی کے خلاف نفرت پر مشتمل مہم کی شروعات کی ہے۔

اس میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ یونین منسٹر منیکا گاندھی نے ضلع ملاپورم اور اس کے مکینوں کے خلاف جھوٹے او رمن گھڑت الزامات لگائے ہیں۔

چندرن نے اس شکایت کے ذریعہ ضلع پولیس سربراہ سے ائی پی سی کی دفعہ 153اے‘120بی وغیرہ کے تحت منیکا گاندھی کے خلاف شکایت در ج کرنے کی گوہارلگائی ہے۔

پٹاخوں پر مشتمل انناس کھانے کی وجہہ سے ایک ہاتھی کی موت ہوگئی تھی اور جنگلات کے عہدیداروں نے کہاکہ جبڑوں میں شدید چوٹ کے بعدویلیار ندی میں کھڑے رہنے کے دوران ہاتھی کی موت ہوئی ہے۔

پٹاخوں سے بھرے انناس کھانا کی وجہہ سے دھماکے سے زخمی ہونے کے بعد درد سے کچھ راحت کے لئے پانی میں منھ کے ساتھ ہاتھی کو کھڑا دیکھا گیاتھا