حیدرآباد3اگست(یواین آئی) آندھرا پردیش نندیال کے قریب خانگی اسکول ہاسٹل میں کھانے کے بعد 50 طلبا بیمارپڑگئے ۔ اسکول مالک نے سالگرہ کی تقریب میں کھانا فراہم کیا تھا، جس کے بعد یہ طلبہ بیمار ہوگئے جنہوں نے الٹیاں شروع کردیں۔ ڈاکٹرس کو طلب کرکے طلبا کا ہوسٹل میں علاج کیا گیا جس کے بعد بعض طلبا کی صحت بہتر ہوئی۔ نندیال کے آر ڈی او ملکارجن ریڈی نے صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ طلبا کی حالت بہتر ہے اور انہیں کوئی پریشانی نہ ہو اس کا خیال رکھا جائے گا۔
ایک شخص دریائے کرشنا میں بہہ گیا
حیدرآباد3اگست(یواین آئی) نلگنڈہ کا ایک شخص سری سیلم میں لنگالاگٹوبریج کے قریب دریائے کرشنا میں بہہ گیا۔اطلاعات کے مطابق یادایا درشن کیلئے سری سیلم جا رہا تھا اور نہانے لنگالا گٹو میں دریا میں اتر ا۔ پانی کی سطح بڑھنے سے وہ بہہ گیا۔ بالائی علاقوں سے پانی کے شدید بہاو کے بعد حکام نے سری سیلم ڈیم کے دروازے کھول کرپانی کو نچلے علاقہ میں چھوڑا۔ ہفتہ اور اتوار تعطیل کی وجہ سے لوگ سری سیلم جاتے ہوئے پانی کے دلکش منظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔