’’ہر گھر نل سے جل ‘‘ یوجنا ، 60 ہزار کروڑ کا الاٹمنٹ

   

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ ہر گھر نل سے جل یوجنا کے تحت پچھلے دو سال کے دوران 5.5 کروڑ گھروں کو جوڑا گیا ہے اور سال 2022-23کے بجٹ میں اس منصوبے کیلئے 60 کروڑ روپے کا الاٹمنٹ کیا گیا ہے ۔ سیتارمن نے منگل کو لوک سبھا میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت اب تک کُل ساڑھے آٹھ کروڑ سے زیادہ گھروں کو جوڑا گیا ہے اورپچھلے دو سال کے دوران اس سے 5.5 کروڑ خاندان جڑے ہیں۔ انہوں کہاکہ ’’ہر گھر نل سے جل‘‘ کے تحت اب تک 8.7 کروڑ گھروں کو جوڑا جا چکا ہے جن میں سے پچھلے دو سال کے دوران 5.5 کروڑ گھروں تک نل سے جل پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022-23کیلئے 3.8کروڑ گھروں تک نل سے جل پہنچانے کیلئے 60 ہزار کروڑ کا التزام کیا گیا ہے ۔