ہریانہ میں دشنت کی سکیورٹی میں اضافہ

,

   

چندی گڑھ۔ جے جے پی چیف دشنت چوٹالہ کی سکیورٹی میں ہفتہ کے روز اس وقت اضافہ کردیا گیا ہے جب ان کی پارٹی نے انتخابات کے بعد بی جے پی سے اتحاد قائم کیا تاکہ ہریانہ میں دوسری معیاد کے لئے حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار ہوجائے۔ ان کے گھر واقعہ ہسار ٹاؤن کے سرسا میں سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیاہے۔

مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس46کی عدد تک رسائی میں چھ کی کمی تھی جو 90اراکین کے ایوان اسمبلی میں اکثرت مانی جاتی ہے‘ جمعہ کی رات میں جننائیک جنتا پارٹی کے صدر دشنت نے بی جے پی سے حمایت کا معاہدہ طئے کیا‘ ان کی والدہ نینا چوٹالہ ڈپٹی چیف منسٹر ہوں گی

۔نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے اپنے گھر پر انتخابات کے بعد کے الائنس کا اعلان کیاہے۔

شاہ نے کہاکہ ”عوام کے رحجان کا استقبال کرتے ہوئے مذکورہ دونوں پارٹیو ں نے حکومت کی تشکیل کا فیصلہ کیاہے۔ یہ فیصلہ لیاگیا ہے کہ چیف منسٹر بی جے پی سے ہوگا او رڈپٹی چیف منسٹر جے جے پی سے رہے گا“۔

اپنی طرف سے دشنت نے کہاکہ ان کی پارٹی نے بی جے پی کی حمایت کا فیصلہ کیاہے جس کا مقصد”ہریانہ میں حکومت کا استحکام ہے“۔

خاندانی رنجشوں کے بعد علاقائی ایک بڑی پارٹی نیشنل لوک دل سے الگ ہونے کے بعد تشکیل میں جے جے پی نے دس سیٹوں پر جیت حاصل کی وہیں کانگریس نے 31سیٹوں پر کامیابی حاصل کرسکی ہے