ہریانہ وزراء کونسل کا3 جنوری کواجلاس

   

چنڈی گڑھ: ہریانہ کی وزراء کونسل کی میٹنگ آئندہ 3 جنوری کو صبح 11 بجے یہاں ریاستی سکریٹریٹ میں طلب کی گئی ہے ۔ایک سرکاری ترجمان نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں اگلے سال مجوزہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کئی اہم انتظامی اور آبی بہبود کے فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔