حاملہ خواتین میں مرحلہ وار کٹس کی تقسیم کا منصوبہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے ممتا کے ذہن سے سونچتے ہوئے حاملہ خواتین کے لیے کے سی آر نیوٹریشن کٹ کو متعارف کرایا ہے ۔ حاملہ خواتین کو تغذیہ بخش غذا فراہم کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا جس پر آج سے ریاست کے 9 اضلاع میں عمل آوری ہورہی ہے ۔ انہوں نے اس کٹ کو صرف حاملہ خواتین کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ کاماریڈی ضلع کلکٹریٹ میں اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی وزیر وی پرشانت ریڈی کے ساتھ مل کر ہریش راؤ نے کے سی آر نیوٹریشن کٹ اسکیم کا ورچول آغاز کیا ۔ بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ خواتین میں خون کی کمی کی شکایتوں کو دور کرنے کے لیے حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ غریب خواتین کے مفادات کی تکمیل کے لیے کے سی آر کٹ تیار کیا گیا ہے ۔ ماں اور بچہ کی بھلائی کے لیے نیوٹریشن کٹ تقسیم کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کٹ میں تغذیہ بخش خوراک ہے ۔ ہر کٹ کی قیمت 2 ہزار روپئے ہے ۔ ہر حاملہ خاتون کو دو مرتبہ نیوٹریشن کٹ فراہم کی جائے گی ۔ حاملہ خواتین صحت مند ہوں گی تو صحت مند بچوں کو جنم دیں گی جس سے صحت مند تلنگانہ کو تیار کرنے کا حکومت نے منصوبہ تیار کیا ہے ۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ زچہ اور بچہ کی اموات میں بڑی حد تک کمی آئی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر خصوصی حکومت عملی تیار کرتے ہوئے کام کررہی ہے ۔ عوام کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لیے چیف منسٹر مختلف اقدامات کررہے ہیں ۔ ہر گھر کو نل کے ذریعہ پینے کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ ریاست میں لڑکیوں کے لیے 551 گروکل تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ہیں ۔ ٹیکس بی جے پی حکومت عائد کرتی ہے اور کام بی آر ایس کرتی ہے ۔ مرکز کی پھوٹ ڈالو سیاست اور تلنگانہ کی نیوٹریشن سیاست ہونے کا دعویٰ کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ پروٹینس ، منیرلس ، وٹامن زیادہ رہنے والے تغذیہ بخش خوراک فراہم کرتے ہوئے ، خون کی کمی کو دور کرنا ہیموگلوبن کے تناسب کو بڑھانے کے مقصد سے کے سی آر نیوٹریشن کٹ متعارف کرایا گیا ہے ۔ پہلا کٹ حاملہ خواتین کو 13-27 ہفتوں کے درمیان اور دوسرا کٹ 28 تا 34 ہفتوں کے درمیان دیا جائے گا ۔ 9 اضلاع کے 231 گورنمنٹ ہیلت سنٹرس کے ذریعہ تقریبا 1.25 لاکھ حاملہ خواتین میں یہ کٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔۔ ن