اسٹاک ہوم : سویڈش وزیراعظم ماگڈانیلا اینڈرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک نیٹو اتحاد میں ترکی کیساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ ایندڈرسن نے اسٹاک ہوم میں فن لینڈ کے صدر ساولی نینیستو سے ملاقات کی جس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اینڈرسن نے کہا کہ ہم ناٹو اتحاد میں ترکی کے ساتھ تعاون میں فروغ چاہتے ہیں، سویڈن ترکی کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے،ہم یورپی یونین میں دہشت گردی کے تمامعناصر کے خلاف جنگ میں حصہ لیتے ہیں جبکہ موجودہ مسئلے پر بھی ہم ترکی کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ سویڈش وزیراعظم نے کہا کہ میں ترکی کا دورہ کرنا چاہتی ہوں ،سویڈن اور فن لینڈ آج ناٹو رکنیت کیلیے باضابطہ درخواست جمع کروا رہے ہیں۔ فنینش صدر ساولی نینستو نے بھِ کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن کی ناٹو میِں شمولیت پر ترکی کی مخالفت باعث حیرت ہے،ہم بھی ترکی سے مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔