تہران : ایران نے روس کو بیلسٹک میزائل دینے سے متعلق جی۔7 ممالک کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ایران قومی اسمبلی کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان علی رضا سلیمی نے مہر خبر ایجنسی کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ “قومی اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں بعض یورپی ممالک کے ایران مخالف بیانات پر غور کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ایران نے نہ تو کسی ملک کو بیلسٹک میزائل دیئے ہیں اور نہ ہی دے گا۔سلیمی نے کہا ہے کہ یہ دعوے یورپی ممالک پر اسرائیلی دباو کا نتیجہ ہیں۔