ہم نے ہرممکنہ کوشش کی : سی اے

   

ملبورن : کرکٹ آسٹریلیا کے عبوری صدر نک ہوکیلی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ہم نے ہر ممکنہ کوشش کی ہے جس میں جنوبی افریقہ کی میزبانی بھی شامل ہے لیکن وہاں کورونا کے نئے مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ہم نے یہ سخت فیصلہ لیا ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے گذشتہ روز جنوبی افریقہ میں کورونا کے نئے معاملات میں اضافہ کے بعد اپنی ٹیم کے دورہ کو ملتوی کردیا ہے ۔ دریں اثناء کرکٹ ساؤتھ افریقہ ( سی ایس کے ) نے آسٹریلیا کے اس فیصلہ پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ۔