ہماری’تیر اورکمان‘ چوری لی گئی ہے۔ سنجے راؤت

,

   

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پارٹی نام ”شیوسینا“ اور نشان”تیراو رکمان‘‘ یکناتھ شنڈے کی قیادت والے دھڑے کوالاٹ کردیاہے۔
ممبئی۔ شیو سینا(ادھو ٹھاکرے دھڑا) کے لیڈر سنجے راؤت نے ہفتہ کے روز یکناتھ شنڈی کی پارٹی پرطنز کیااو رکہاکہ وہ نشان”تیر اورکمان‘‘ چوری کرلیاگیاہے۔اس بات کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اعلی حکام کے لوگ ای سی کے فیصلے میں ”ملوث“ ہیں راؤت نے کہاکہ ”ہمارا تیر کمان چوری“کرلیاگیاہے۔

اعلی حکام کے لوگ ملوث ہیں‘ ہم اصل سرغنہ کو تلاش کرکے عوام کے سامنے لائیں گے۔ہمیں نئی پارٹی کانشان بعد میں ملے گا مگر چوروں کوہم منظرعام پرلائیں گے“۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پارٹی نام ”شیوسینا“ اور نشان”تیراو رکمان‘‘ یکناتھ شنڈے کی قیادت والے دھڑے کوالاٹ کردیاہے۔راؤت نے مزیدکہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) ووٹوں کے لئے ہی بالا صاحب کے نام کا”استعمال“ کرتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”بی جے پی الزام لگارہی ہے کہ شیو سینا نے ان کے نام کا ووٹوں کیلئے استعمال کیاہے۔

اب وہ بالا صاحب کے نام کا ووٹوں کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے ہمارے”تیر اور کمان“ کی چوری کی ہے۔ شیو سینا کوئی معمولی پارٹی نہیں ہے‘ ہم ہمیشہ رہیں گے اور مستقبل میں اقتدار پر واپس بھی ائیں گے۔ پچھلے سال مہارشٹرا کے موجودہ چیف منسٹر یکناتھ شنڈے کی پارٹی سے بغاوت کے بعد سے ہی دونوں گروپ شیو سینا (ادھو ٹھاکرے اور یکناتھ شنڈے) پارٹی نشان تیر اور کمان حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کررہے تھے۔

وہیں شنڈے دھڑے نے انہیں حقیقی شیو سینا تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیر مقدم کیا‘ ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ وہ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ اس سے قبل یکناتھ شنڈے دھڑے نے الیکشن کمیشن کے احکامات کے بعد ناسک میں آتش بازی کی تھی۔

ادھو ٹھاکرے نے الیکشن کمیشن پر جلد بازی کا الزام لگایا اور کہاکہ فیصلہ دیکھاتا ہے کہ وہ ”بی جے پی ایجنٹ کے طو رپر کام کررہا ہے“۔ کمیشن نے اپنے حکام میں مانا کہ شیو سینا پارٹی کا موجودہ دستور غیر جمہوری ہے اور اسے”غیر جمہوری طریقے سے ایک جماعت کے لوگوں کو بغیر کسی انتخاب کے عہدیداروں کے طور پر مقرر کرنے کے لئے توڑ دیاگیاہے“۔

اس نے کہاکہ ایسی پارٹی ڈھانچے اعتماد پیدا کرنے میں ناکام رہتے ہیں“۔پچھلے ماہ ٹھاکرے اورشنڈے دھڑے دونوں نے الیکشن کمیشن میں پارٹی نام اور نشان پر دعویداری کے ساتھ درخواست دائر کی تھیں۔ اندھیری ایسٹ اسمبلی ضمنی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے پارٹی کے نام اور نشان دونوں کو ضبط کرلیاتھا۔