بلیا: اتر پردیش کے بلیا ضلع کے بیریا تھانہ علاقے میں ہندو دیوتا بھگوان رام اور کرشن کے خلاف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے بیریا تھانہ علاقے کے بیجناتھ چھپرا گاؤں کے ساکن امن کمار ورما عرف چندر شیکھر کیخلاف اسی علاقہ کے کوٹوا گاؤں کے رہنے والے سنتوش سنگھ کی شکایت پر پولیس نے تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے متعلقہ سیکشن کے تحت نامزد مقدمہ جمعہ کی شام کو درج کیا گیا۔ سنتوش سنگھ اور دیگر نے پولیس سے کی گئی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ امن کمار ورما عرف چندر شیکھر نے 6 ستمبر کو شری کرشن جنم اشٹمی کے دن سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر ہندو مذہبی دیوتا بھگوان رام اور کرشن کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ پوسٹ کیا ہے ۔ شکایت کنندہ سنتوش سنگھ اور دیگر لال بہادر شاستری، ونود سنگھ، وشال نے الزام لگایا ہے کہ فیس بک پر پوسٹ کے ذریعہ ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے ۔
اس معاملے میں پولیس نے امن کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش تیز کر دی ہے ۔