ہندو ۔ مسلم یا انڈیا ۔ پاک احتجاجی طلباء کے سوال کا جواب نہیں : سرجیوالا

   

٭ کانگریس قائد رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ ملک میں بیروزگاری، مہنگائی اور دیگر اُمور سے متعلق نوجوانوں کے سوالات کا جواب ہندو ۔ مسلم یا انڈیا ۔ پاکستان نہیں ہوسکتے۔ اُنھوں نے الزام لگایا کہ نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت طلباء کے احتجاج کا جواب لاٹھی چارج، آنسو گیس اور گولیوں سے دے رہی ہے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ اگر طلباء سے بات چیت نہیں کی گئی تو ان کا احتجاج مزید شدت اختیار کرجائے گا۔