ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے چہارشنبہ کو ہندوستان کی مدد سے تیار کردہ تین ترقیاتی پروجیکٹوں ۔ اکھورا۔اگرتلہ سرحد پار ریل لنک، کھلنا۔منگلا پورٹ ریل لائن اور میتری سپر تھرمل پاور پلانٹ کی دوسری یونٹ کا مشترکہ افتتاح کیا۔دونوں رہنماؤں نے آج صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان تینوں پروجیکٹوں کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ یہ منصوبے خطے میں رابطے اور توانائی کی سلامتی کو مضبوط بنائیں گے ۔اکھورہ۔اگرتلہ کراس بارڈر ریل لنک پروجیکٹ کو حکومت ہند کی طرف سے بنگلہ دیش کو دی گئی 392.52 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے ۔ بنگلہ دیش میں 6.78 کلومیٹر لمبی ڈوئل گیج ریل لائن اور تریپورہ میں 5.46 کلومیٹر لمبی ریل لائن کے ساتھ ریل رابطے کی کل لمبائی 12.24 کلومیٹر ہے ۔
ضلع ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے
جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں چہارشنبہ کی دو پہر کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔ ضلع ڈوڈہ میں چہارشنبہ کے روز 12 بجکر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے ماہ جون میں جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری زائد از ایک درجن زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔