نئی دہلی۔ وزرات صحت او رخاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز دی گئی جانکاری کے مطابق ہندوستان میں پچھلے 24گھنٹوں میں 0.44 مثبت شرح کے ساتھ 3614کویڈ 19کے تازہ معاملات درج ہوئے ہیں۔وباء میں اس اضافہ کے ساتھ ملک میں فعال معاملات کی تعداد40559تک پہنچ گئی ہے۔
ہفتہ واری مثبت شرح 0.52فیصد ہے۔ حکومت کی پیش کردہ تفصیلات میں 89کویڈ اموات دیکھائے گئے ہیں جس کے بعد ہندوستان میں مرنے والوں کی جملہ تعداد 5,15,803ہوگئی ہے۔
درایں اثناء کویڈ 19سے پچھلے 24گھنٹوں میں 5185افراد صحت یاب ہوئے اور حکومت کی تفصیلات کے مطابق اس بیمار ی سے اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,42,31,513ہوگئی ہے۔ فی الحال ملک میں صحت یاب کا تناسب98.71فیصد ہے۔
مرکزی وزرات صحت نے جانکاری دی ہے کہ 179.91کروڑ تک کویڈ ٹیکہ ملک بھر میں چلائی جانے والی قومی ٹیکہ مہم کے تحت دئے گئے ہیں۔