ہندوستان کا بنگلہ دیش کو اقلیتوں کے تحفظ کا مشورہ

   

نئی دہلی: ہندوستان نے مغربی بنگال میں سرگرمیوں پر بنگلہ دیشی حکام کے تبصروں کی سخت مذمت کی ہے اور انہیں اپنے ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ اس سلسلے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہم مغربی بنگال کے واقعات کے بارے میں بنگلہ دیش کی طرف سے کئے گئے تبصروں کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر جاری ظلم و ستم پر ہندوستان کے تحفظات کے متوازی توجہ حاصل کرنے کا توہین آمیز کوشش ہے ، جہاں اس طرح کی مجرمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔جیسوال نے کہا کہ نامناسب تبصرے کرنے اور ناپسندیدہ اشارے بھیجنے کے بجائے بنگلہ دیش اپنی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرے تو زیادہ بہتر ہے ۔