ہندوستان کی افغانستان کیلئے مزید 4.8 ٹن ویکسین کی کھیپ روانہ

   

نئی دہلی: ہندوستان نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی طرف سے افغانستان کے لوگوں کے لئے امداد کی فوری اپیل کے جواب میں 4.8 ٹن ویکسین کی کھیپ روانہ کی۔ وزارت خارجہ کی طرف سے یہاں دی گئی اطلاع کے مطابق اس کھیپ میں ریبیز (کتے کے کاٹنے سے بچاؤ)، تشنج، ہیپاٹائٹس بی اور انفلوئنزا کی ویکسین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان ویکسین کی یہ کھیپ ایسے وقت میں افغانستان بھیج رہا ہے جب وہاں کی طالبان حکومت نے 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔ اس حملے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔