ہندوستان کے سفر میں زیادہ احتیاط برتنے امریکی شہریوں کو تاکید

   

واشنگٹن : امریکہ نے جمعہ کو اپنے شہریوں سے کہا کہ ہندوستان کا سفر کرتے ہوئے وہ زیادہ احتیاط سے کام لیں کیونکہ دہشت گردی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے سفر سے گریز کا مشورہ دیا۔ نئی ٹراویل اڈوائزری میں امریکی محکمہ نے قبل ازیں جاری کردہ اڈوائزری میں کچھ ترمیم کی ہے۔ محکمہ نے ایک روز قبل پاکستان کو لیول 3 کی ٹراویل اڈوائزری میں شامل کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہیں کرنا چاہئے۔ اس کے شورش زدہ صوبوں میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے اندیشے ہیں۔