ہندوستان میں کویڈ کے حالات میں بہتری کے تناظر میں سطح 2کی نئے سفری اڈوائزری ائی ہے
واشنگٹن۔مذکورہ امریکہ نے ہندوستان کے لئے پیر روز سفری اڈوائزری کی سطح 2یعنی اعتدال پسند کردی ہے۔
ہندوستان میں کویڈ کے حالات میں بہتری کے تناظر میں سطح 2کی نئے سفری اڈوائزری ائی ہے۔ اس سال کے ابتداء میں مذکورہ امریکہ نے ہندوستان کو 4سطح پر رکھا تھا اور اس کے شہریوں سے ہندوستان سفر نہ کرنے کو کہاگیاتھا‘ یہ وہ وقت تھا جب کویڈ19کی دوسری غیرمتوقع لہر کہرام مچائے ہوئی تھی۔
مذکورہ سی ڈی سی نے اب ہندوستان کے ٹروایل ہیلتھ نوٹس کی سطح 2جاری کی ہے جو ہندوستان میں کویڈ 19پر مشتمل ہے‘ یہ اسبات کااشارہ ہے کہ ملک میں کویڈ 19کی سطح اعتدال پسند ہے۔مذکورہ محکمہ خارجہ نے کہاکہ ”اگر آپ ایف ڈی اے کے تسلیم شدہ مکمل ٹیکہ لگائے ہوئے ہیں تو کویڈ19کی زد میں آنا اور شدید علامتیں نمودار ہونے کی امید کافی کم ہے۔
کسی بھی عالمی سفر کا منصوبہ بنانے سے قبل مہربانی کرکے ٹیکہ اور غیر ٹیکہ یافتہ گان کے لئے سی ڈی سی کے خصوصی سفارشات کا جائزہ لیں“۔
اسی وقت میں مذکورہ محکمہ خارجہ نے امریکیوں پرجموں کشمیر (سوائے ایسٹرن لداخ اور اس کے درالحکولیح) کے سفر کرنے سے منع کیاہے اس کی وجہہ علاقائی عدم استحکام اوردہشت گردی بتائی گئی ہے۔
مصلح تصادم کے امکان کے پیش نظر انہوں نے ہندوستان‘ پاکستان کی سرحدکے 10کیلومیٹر کے اندر بھی سفر کرنے سے گریز کا مشورہ دیاہے۔