ہندوستانی صارفین کے مصارف میں 40 سال بعد پہلی مرتبہ گراوٹ

   

نئی دہلی ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں صارفین کی جانب سے کئے جانے والے مصارف میں جون 2018ء کے دوران زائد از چار دہوں کے درمیان پہلی مرتبہ گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ بزنس اسٹانڈرڈ نے نیشنل اسٹاٹیسٹکل آفس سروے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ کو ہنوز جاری نہیں کیا گیا۔ ماہانہ ایک شخص کی جانب سے اوسطاً 1446 روپئے 2017-18ء میں خرچ کئے گئے۔ یہ 2011-12ء میں 1501 سے گھٹ کر 3.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور دیہاتوں میں صارفین کی جانب سے کئے جانے والے اخراجات میں بھی گذشتہ 6 سال کے دوران 8.8 فیصد کی کمی آئی۔