یونیورسٹی نے فیکلٹی کو برطرف کردیا
گریٹر نوائیڈا۔شاردھا یونیورسٹی نے ہفتہ کے روز ایک اسٹنٹ پروفیسر کے نام وجہہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے جس نے ایک سیاسی سائنس (اعزازیہ) بی اے سال اول کا پرچہ سوالات ترتیب دیاہے۔
اس وقت وہ ایک تنازعہ میں آگئے جب ’ہندوتوا فسطائیت‘ کا ایک سوال پرچہ میں شامل کیاتھا۔ پرچہ سوالات جس کو ترتیب اسٹنٹ پروفیسر وقاص فاروق کوٹی نے دیا تھا‘ کے سوال نمبرVIتھا کہ ”کیا آپ کو فسطائیت/نازازم اور ہندو دائیں بازو(ہندوتوا) میں کے درمیان کوئی ہم آہنگی دیکھائی دیتی ہے؟ بحث کے ساتھ اسکو وسعت دیں؟‘۔
اس سوال پر ردعمل پیش کرتے ہوئے بی جے پی وکشم پریتم سنہا نے پرچہ سوالات کاایک فوٹو شیئر کیا او رکہاکہ اسکو ایک مسلم ٹیچر نے ترتیب دیاہے۔
جب مذکورہ پرچہ سوالات سوشیل میڈیا پر وائیر ہوا‘ تب شاردھا یونیورسٹی نے ایک تین رکنی کمیٹی سینئر فیکلٹی ممبرس پر تشکیل دی تاکہ سوال میں جانبداری کے امکانات کا جائزہ لیں۔ یونیورسٹی نے متعلق فیکلٹی کو برطرف بھی کردیا
ہفتہ کے روز یونیورسٹی کی کمیٹی نے کہاکہ معاملے کی جانچ کرنے کے بعد متعلقہ فیکلٹی کے نام وجہہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔
اورپرچے کی جانچ کرنے والوں سے اس بات کی بھی سفارش کی گئی ہے کہ سوال کو نظرانداز کریں اور اس کے نشانات طلبہ کو جاری کردیں۔بعدازاں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ان سفارشات کو منظوری بھی دیدی ہے۔