ہند۔ پاک اپنی کشیدگی خود دور کرلیں گے : ٹرمپ

   

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہند و پاک معاملات میں پڑنے سے انکار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور ہندوستان اپنے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا معاملہ خود ہی ’حل کر لیں گے۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے ہند۔ پاک کشیدہ صورتحال پر سوال کے جواب میں کہا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصہ سے کشیدگی چل رہی ہے تو آپ جانتے ہیں، یہ ہمیشہ سے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ کسی نہ کسی طرح اسے حل کر لیں گے، مجھے اس کا یقین ہے، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بڑی کشیدگی رہی ہے، لیکن ہمیشہ سے ایسا ہی رہا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ وزیر اعظم شہباز شریف یا نریندر مودی سے بات کریں گے تو ڈونالڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں ہندوستان کے بھی بہت قریب ہوں اور پاکستان کے بھی بہت قریب ہوں، مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا تنازعہ ہزار سال سے جاری ہے یا شاید اس سے بھی زیادہ عرصہ سے۔