نئی دہلی: منی پور میں جلد از جلد امن بحال کرنے کیلئے حکومت میتی اور کوکی دونوں برادریوں کے ساتھ مسلسل بات کر رہی ہے اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ خود ریاست میں سیکورٹی کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں اور ضروری کارروائی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ حکومت نے ہند۔میانمار سرحد پر ایف ایم آر کو ختم کر دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ 100 دنوں کے دوران منی پور میں امن بحال کرنے کیلئے سیکورٹی کے حوالے سے کئی خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ کابینہ کمیٹی برائے سلامتی نے ہندوستان اور میانمار کے درمیان 1610 کلومیٹر طویل سرحد پر31ہزار کروڑ کی لاگت سے باڑ لگانے اور سرحدی سڑکوں کی تعمیر کے کام کو اصولی طور پر منظوری دے دی ہے ۔