ہند۔کینیڈا کشیدگی‘ ویزا خدمات بند ہونے سے لاکھوں پنجابی متاثر ہوں گے: سکھبیر بادل

   

چندی گڑھ : جیسے ہی ہندوستان نے جمعرات کو کینیڈا میں آپریشنل وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ویزا خدمات معطل کر دی ہیں، شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر بادل نے کہا کہ یہ پنجابیوں کیلئے بڑی رکاوٹیں، غیر یقینی اور بے چینی پیدا کرنے والی صورت حال ہے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ وہ کینیڈا کے شہریوں کے لیے ہندوستان میں ویزا خدمات کی غیر معینہ مدت تک معطلی پرگہری تشویش میں ہیں، بادل نے کہا کہ اس سے لاکھوں پنجابیوں پر اثر پڑتا ہے جو ہندوستانی نژاد بیرون ملک مقیم ہیں یا اس ملک میں طلباء کے طور پر موجود ہیں۔ویزا کی سہولت میں رکاوٹیں خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کو متاثر کریں گی جو ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طالب علم کے طور پرکینیڈا جاتے ہیں اور جو اب وہاں مقیم ہیں۔ ۔صورت حال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے شرومنی اکالی دل نے دونوں ممالک کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کا جلد از جلد حل تلاش کریں۔