نئی دہلی : مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کے مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ ہنر ہاٹ نے علاقہ ،مذہب اور ذات پات کی حدود کو توڑ کر گزشتہ چھ برسوں میں سماج کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے تقریباً 10 لاکھ 50 ہزار کاریگروں اور دستکاروں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں جس میں 50 فیصد سے زیادہ خواتین کاریگر شامل ہیں۔مرکزی وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ ملک کو ‘مفلوج پالیسیوں’ کی بیماری سے نکال کر وزیر اعظم نریندر مودی ’’گڈ گورننس کا انسٹی ٹیوشن اور جامع ترقی کا مشن ‘‘بن گئے ہیں۔