ہنس نے کہاکہ ”وہ (ارویندر کجریوال) جھوٹی خبریں پھیلانے میں ماہر ہیں۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ بناء تحقیق کے میڈیا بھی اس طرح کی خبریں شائع کرتا ہے۔ اگر میں اسلام قبول کرتاتو اس میں سنت پر عمل کرنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا“
نئی دہلی۔بی جے پی کے نارتھ ویسٹ دہلی کے امیدوار نے اس اپنے سیاسی مخالفین کے دعوؤوں پر ردعمل پیش کیا۔
عام آدمی پارٹی کے اس دعوی کا آپ کیسے جواب دیں گے جس میں انہوں نے کہاکہ ہے آپ مسلمان ہیں اور محفوظ سیٹ سے مقابلہ نہیں کرسکتے؟
۔ہنس نے کہاکہ ”وہ (ارویندر کجریوال) جھوٹی خبریں پھیلانے میں ماہر ہیں۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ بناء تحقیق کے میڈیا بھی اس طرح کی خبریں شائع کرتا ہے۔
میرے پاس ایک پاسپورٹ ہے او رساری دنیا مجھے جانتی ہے اگر میں اسلام قبول کرتاتو اس میں سنت پر عمل کرنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا۔ میراپاسپورٹ پر نام تبدیل ہوجاتا۔
کہرام مچ جاتا۔ اگر کوئی درگاہ نظام الدین اولیا پر پگڑی باندھ کر جاتا ہے تو کیاوہ مسلمان ہوجاتا ہے؟۔
اس طرح کے بے بنیاد الزام کے ذریعہ کجریوال تمام والمیکی سماج کی توہین کررہے ہیں۔
جھوٹ پھیلانے میں او ربعد میں معافی مانگنے میں ماہر ہیں۔انہوں نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے لہذا وہ پارٹی کے لوگوں کو ہدایت دے رہے ہیں میرے متعلق الجھن پیدا کریں۔
کیا آپ کا احساس ہے کہ یہ الزامات مذہبی منافرت کے مقصد سے لگائے گئے ہیں؟
جی ہاں‘ وہ بی جے پی کو فرقہ وارانہ رنگ والی قراردیتے ہیں۔آپ کو کسی کے مذہب سے کیالینا دینا ہے؟ہمیں اس فرد کی فطرت کے یا پھر اخلاق بہتر ہیں یا نہیں اس پر بات کرنا ہے۔
عآپ پریشان ہے‘ اس کے ایم ایل اور ایم پی مایوس ہوگئے ہیں
مجھے ویڈیو میں صوفی پیرطاہر القادری کی ستائش کرتے ہوئے دیکھا یاگیا ہے۔
اس روز ان کی سالگرہ تھا اور انہوں نے مجھ سے ویڈیو کلپ روانہ کرنے کی خواہش کی تھی۔
کس طرح ان کی تعریف کرنا اور کہنا کہ میں ان سے متاثر ہوگیاہوں مجھے مسلمان بنادے گا؟۔
اسی طرح اگر کوئی مسلمان کسی ہندوسادھو سنت کی تعریف کرتا ہے تو کیاوہ ہندو ہوجاتا ہے؟۔
کیا آپ قانونی کاروائی کریں گے؟
جی ہاں دستاویزات تیار ہیں۔ مگر میں انہیں (کجرایول) کو معافی مانگنے کے لئے وقت دے رہاہوں۔
مذکورہ عآپ آپ کو بیرونی کے طور پر پیش آرہے ہیں۔ کیاآپ کواس سے چھٹکارہ مشکل نظر آرہا ہے؟
روہنی میں ایک میرا گھر ہے اور دہلی میں مظاہرہ کرتاہوں۔ کیامیں اٹلی سے آیاہوں؟۔دہلی کے چیف منسٹر درحقیقت ہریانہ کے ہیں۔ تو پھر وہ کیوں ہریانہ میں رہتے اور الیکشن میں وہاں سے مقابلہ کرتے؟۔ کسی بھی معاملے میں‘ میں ایک دیہاتی ہوں اور نارتھ ایسٹ دہلی کے گاؤں والوں سے میرے بہتر تعلقات ہیں
کیابی جے پی نے یہ سیٹ منتخب کرنے کا آپ پر فیصلہ چھوڑا تھا؟
میں پچھلے دوسال سے بی جے پی سے وابستہ ہوں
کیا مشہور شخصیتیں آپ کی مہم میں شامل ہونگے؟
پارٹی صدر امیت شاہ‘ دلیر مہندی‘ گلوکار میکا سنگھ اور سپنا چودھری میری انتخابی مہم میں شامل ہوں گے