ہولی کی دوپہر کو دہلی کے کچھ حصوں میں گرج اور چمک کے ساتھ بارش

   

نئی دہلی۔ دہلی اور این سی آر کے کچھ حصوں میں چہارشنبہ کو ہولی کے موقع پر اچانک موسم بدلنے کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے چہارشنبہ کو این سی آر اور جنوبی دہلی کے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی تھی۔ اس نے کہا، گرج چمک کے ساتھ ہلکی یا تیز بارش گروگرام، فرید آباد، نوئیڈا اور جنوبی دہلی کے ملحقہ علاقوں میں الگ تھلگ مقامات پر بہت زیادہ امکان ہے۔ دریں اثنا، آئی ایم ڈی نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، جنوبی ہریانہ، راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، ودربھ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔
غبن کے الزام میں 31 افراد کے خلاف مقدمہ درج
شہڈول: مدھیہ پردیش کے شہڈول ڈویژن کے انوپ پور ضلع کی بجوری میونسپلٹی میں سال 2021-22 میں سات کروڑ 27 لاکھ روپئے کے غبن کے معاملے میں لوک آیکت پولیس ریوا نے 31افراد کے خلاف بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ سمیت غبن، دھوکہ دہی کی دفعات میں جرم درج کیاہے ۔