ہومیوپیتھی کے عالمی دن پر سیمینار کا افتتاح

   

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے عالمی یوم ہومیوپیتھی کے موقع پر مرکزی کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی کے زیر اہتمام دو روزہ ہومیوپیتھی سیمینار کا آج افتتاح کیا۔اس موقع پر صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہومیوپیتھی کو بہت سے ممالک میں ایک سادہ اور قابل رسائی طریقہ علاج کے طور پر اپنایا گیا ہے ۔ بین الاقوامی، قومی اور مقامی سطح پر دنیا بھر میں بہت سے ادارے ہومیوپیتھی کو فروغ دے رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے آیوش کی وزارت، سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی، نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی اور مرکزی حکومت کے ایسے تمام اداروں کی ہندوستان میں ہومیوپیتھی کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کی تعریف کی۔ مرمو نے کہا کہ 21ویں صدی میں تحقیق کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس نقطہ نظر سے سیمینار کا موضوع ‘تحقیق کو مضبوط بنانا، مہارت میں اضافہ’ انتہائی موزوں ہے ۔
انہوں نے زور دیا کہ تحقیق اور کارکردگی ہومیوپیتھی کی مقبولیت کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔