ایڈیلیڈ ۔ آسٹریلیائی ٹیم نے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ کے لئے آل راؤنڈر موئسس ہنرکس کو شامل کیا ہے ۔چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین17 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔ دریں اثنا سین ایبٹ پہلے میچ میں نہیں کھیل پائیں گے ،ان کا باکسنگ ڈے ٹسٹ میں ٹیم میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔ ہنرکس کو عضلات میں جکڑن کی وجہ سے آسٹریلیا اے ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا لیکن حال ہی میں انھیں ہندوستان کے خلاف محدود اوور سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ ہنرکس طویل عرصے سے آسٹریلیائی ٹسٹ ٹیم سے باہر ہیں ، چار سال قبل انہوں نے آخری مرتبہ سری لنکا کے خلاف ٹسٹ میچ کھیلا تھا۔ ہنرکس نے اب تک چار ٹسٹ میچ کھیلے ہیں ، دو نصف سنچریاں اسکور کیں اور دو وکٹیں حاصل کیں ہیں۔