حیدرآباد۔/30 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے یادگیری گٹہ پرائمری ہاسپٹل کو 100بستروں پر مشتمل ایریا ہاسپٹل میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ ایریا ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے45.79 کروڑ روپئے مختص کئے ۔ اس کے علاوہ اسمبلی حلقہ آلیر کیلئے 13 سب پرائمری ہیلت سنٹرس منظور کئے۔ ایک ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے فی کس 20 لاکھ روپئے منظور کئے ۔ گورنمنٹ وہپ جی سنیتا مہیندر ریڈی نے حکومت کے اس فیصلہ پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ چیف منسٹر یادگیری گٹہ مندر کو تروپتی مندر کے طرز پر ترقی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی شہری ترقی کے حصہ کے طور پر فی الحال 6 بستروں پر مشتمل پرائمری ہیلت سنٹر کو 100 بیڈس کے ایریا ہاسپٹل میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس سے اسمبلی حلقہ آلیر کے عوام کو بڑے پیمانے پر طبی سہولتیں فراہم ہوں گی۔ ن