جی او 111 منسوخ ، 6 خانگی یونیورسٹیز کو منظوری ، مختلف یونیورسٹیز کے 3500 جائیدادوں پر تقررات، کابینہ کے فیصلے
حیدرآباد۔12 ۔ اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں یاسنگی سیزن کے دوران کسانوں سے تمام دھان تلنگانہ حکومت 1960 روپئے فی کنٹل خریدے گی ۔ جی او 111 منسوخ کردینے کا اعلان کیا، ساتھ ہی 6 خانگی یونیورسٹیز کو منظوری دی گئی ہے۔ 20 مئی تا 5 جون تک پلے پٹنا پرگتی پروگرامس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ ریاست سے دھان خریدنے سے مرکزی حکومت نے انکار کردیا ہے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے تلنگانہ عوام کی توہین کی ہے ۔ تلنگانہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے یاسنگی سیزن میںہونے والی دھان کی مکمل کاشت کو تلنگانہ حکومت 1960 روپئے فی کنٹل خریدے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں میں دھان خریدی کے مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر نے کسانوں کو کم داموں میں دھان نہ فروخت کرنے کا مشورہ دیا ۔ کے سی آر نے کہاکہ ضلع وقارآباد کے عوام سے کئے گئے وعدے کو پورا کیا جارہا ہے۔ جی او 111 کو منسوخ کردینے کی کابینہ میں قرارداد منظور کی گئی ہے ۔ چیف سکریٹری کی قیادت میں اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں آلودگی کنٹرول بورڈ اور جنگلات کے عہدیداروں کو بھی شامل کیاجائے گا ۔ ہر حال میں موسیٰ اور عیسیٰ ندی اور دو آبی ذخائر آب کو آلودگی کا شکار ہونے سے بچاتے ہوئے انہیں گرین زون ڈیکلیر کرتے ہوئے ماسٹر پلان پر عمل آوری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ چند دن میں چیف سکریٹری کی صدارت میں عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں قطعی احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ 20 مئی تا 5 جون تک پلے اور پٹنا پرگتی پروگرامس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ چنور لفٹ اریگیشن اسکیم کو کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی ہے۔ 1658 کروڑ روپئے کے مصارف سے یہ پراجکٹ تعمیر کیا جائے گا ۔ اس پراجکٹ سے 5 منڈلوں کے 103 مواضعات کو پینے اور کھیتوں کو سیراب کرنے کا پانی حاصل ہوگا ۔ اس پراجکٹ کیلئے کالیشورم پراجکٹ سے 10 ٹی ایم سی پانی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں 6 نئے خانگی یونیورسٹیز قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاویری اگریکلچر یونیورسٹی کو منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ امیٹی سی آئی آئی ، گرونانک ، نیگم ، ایم ایس آر یونیورسٹیز کو منظوری دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ فوری اثر کے ساتھ فارما یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست کے تمام یونیورسٹیز کی 3500 سے زائد مخلوعہ جائیدادوں کو کامن بورڈ کے ذریعہ پُر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ دنیا بھر میں سیول ایوئیشن کی بڑے پیمانہ پر توسیع ہورہی ہے ۔ حیدرآباد کا انٹرنیشنل ایرپورٹ ملک کا چوتھا بڑا ایرپورٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رقبہ کے لحاظ سے دہلی سے بڑا حیدرآباد کا ایرپورٹ ہے ۔ شمس آباد ایرپورٹ پر دوسرے رن وے کے قیام کیلئے بڑے پیمانہ پر اقدامات کئے جائیں گے ۔ بہت جلد دوسرے رن وے کے کاموں کا آغاز کیا جائے گا ۔ ن