بنگلورو: بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے رکن اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے لیے دہلی جائیں گے ۔یدی یورپا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ آج میں دہلی جا رہا ہوں۔ میں آج شام مودی جی سے ملوں گا۔ میں آج یا کل امیت شاہ، جے پی نڈا اور راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کروں گا۔ میں کل شام واپس لوٹوں گا۔انہوں نے کہاکہ یہ میرا فرض ہے کہ میں ان سے بات کروں کہ مجھے نئی ذمہ داری کے ساتھ کیا کرنا چاہیے ۔ اگر دتاتریہ ہوسابلے (آر ایس ایس جنرل سکریٹری) دستیاب ہیں تو میں ان سے بھی ملوں گا۔یدیورپا کا دہلی کا دورہ کرناٹک بی جے پی کے نلین کمار کٹیل کے عہدہ سے برطرفی کے بعد ہوا ہے ۔