تل ابیب: یر لاپد نے اسرائیل کے عبوری وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔سینٹرسٹ پارٹی کے سربراہ لاپد کا عروج سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ اس اتحاد کے خاتمے کے بعد ہوا ہے ۔قبل ازیں بینیٹ نے موجودہ معاہدے کے مطابق جمعرات کو لاپد کو اقتدار سونپ دیا۔ لاپد نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ تنازعے کے دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہیں، لیکن عبوری لیڈرکے طور پر ان کہ کوئی نئی پہل شروع کرنے کا امکان نہیں ہے۔ 58سالہ لاپد سابق ٹی وی نیوز اینکر ہیں جنہوں نے اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے لیڈر بنجامن نیتن یاہو کو گزشتہ جون میں اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔