تھرواننتاپورم: کیرالا میں ینگ انڈینس ترواننت پورم چیپٹر 24 ستمبر کو کوولم میراتھن کی میزبانی کے لیے تیار ہے جو سمندری تحفظ اور صحت مند طرز زندگی کے لیے وقف ہے ۔موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی کے دور میں، دنیا کا سب سے بڑا مسکن، سمندر، بے مثال چیلنجوں کا سامنا کر رہا ہے ۔ میراتھن کا انعقاد آج کی تیز رفتار دنیا میں جسمانی تندرستی کی اہمیت کو فروغ دیتے ہوئے سمندری تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی نیت سے کیا جا رہا ہے ۔آنند بین رائے ، صدر، ینگ انڈینس ترواننت پورم چیپٹر نے کہا کہ کوولم گرو بیچ سے شروع ہونے والی کوولم میراتھن بین الاقوامی معیارات کی پیروی کرتی ہے۔ یہ ایونٹ ریس کے کئی زمروں پرشامل ہے ، جن میں مکمل میراتھن) 42.2 کلومیٹر)، ہاف میراتھن (21.1 کلومیٹر)، 10کلومیٹر دوڑ ، تفریحی دوڑ (5کلومیٹر)، اور کارپوریٹ ریلے (5کلومیٹر)شامل ہیں۔ کوولم میراتھن کو خاص طور پر دارالحکومت میں منعقد ہونے والی پہلی بین الاقوامی معیار کی مکمل میراتھن ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ میراتھن میں صرف وہی لوگ حصہ لے سکتے ہیں جنہوں نے پہلے سے رجسٹریشن کرایا ہے ۔ آر ایف آئی ڈی ٹیکنالوجی چپس بِبس میں ضم کر دی جائیں گی تاکہ شرکاء کو مکمل، آدھے اور 10 کلومیٹر میراتھن کے اختتام کے اوقات کو درست طریقے سے ٹریک کیا جا سکے ۔