دوبئی۔متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کو جانے والے ایک بے روزگار ہندوستانی معاشی مدد کے لئے بے چین ہے کیونکہ اس کو 112,000درہم یعنی(340493ڈالر) کا اسپتال کا بل ادا کرنا ہے‘ پیرکے روز اس طرح کی میڈیارپورٹ منظرعام پر ائی ہے۔
مذکورہ گلف نیوز کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مغربی بنگال کے متوطن سوتاپا ترا جس کی عمر27سال ہے‘ متعدد امراض کے علاج کیاگیا ہے۔
اس کے علاوہ کرما میں ساتھ رہنے والے روم ساتھیوں نے پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد انہیں ایک خانگی اسپتال میں شریک کیاگیاہے۔
سرجری انجام دی گئی
ضیابطیس کے مرض کے پیش نظر مریض کی حالت کافی مزید تشویش ناک ہوگئی اور فوری ان کی سرجری انجام دی گئی۔
گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے پاترا نے کہاکہ وہ نومبر2019میں یواے ای تین ماہ کے ویزٹ ویزا پر ائی تھیں۔
ہندوستان میں ملازم فراہم کرنے والے ایجنٹ نے انہیں ہوٹل میں چیف کی ملازمت فراہم کرنا کا وعدہ کیاتھا۔
اتفاق سے ایجنٹ نے انہیں دھوکہ دیا اور جب وہ یو اے ای پہنچی تو ان سے کہاگیا کہ کوئی ملازمت نہیں ہے
گھریلو کام کے لئے مجبورکیاگیا
ایک فیملی کے لئے گھریلو کام کرنے پر انہیں مجبور کیاگیا۔ پاترا کا دعوی ہے کہ انہیں کوئی تنخواہ نہیں دی گئی اور دن میں ایک مرتبہ کھانا دیاجاتا تھا۔
پاتراجس کی اب کچھ فیملی دوبئی میں دیکھ بھال کررہے تھے اور ان میں سے یواے ای میں اس کے لئے ملازمت تلاش کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ اس نے گلف نیوز کو بتایا کہ”بدقسمتی سے عالمی وباء کی وجہہ یواے ای میں میرے ورک پرمٹ کی درخواست منسوخ ہوگئی۔
اس کے علاوہ فبروری کے وسط میں میرے ویزٹ ویزا کی مدت بھی ختم ہوگئی۔ میں صرف اپنے بل کی ادائی اور ہندوستان اپنے گھر واپس لوٹنا چاہتی ہوں“