یوروپ میں اسلام کو پھیلنے سے نہیں روکا جاسکتا

   

پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے سوئیڈن میں قرآن پاک کے نذر آتش کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی آج تک جب جب اسلام دشمنوں نے توہین کی ہے تب تب اسلام کی جانب لوگ راغب ہوئے اور اسلام کے ماننے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے ، جس سے پریشان سوئیڈن کے انتہا پسندوں کے ذریعہ قرآن پاک کو نذر آتش کیا جانا سوئیڈن حکومت کی فرقہ وارانہ و اسلاموفوبیا سوچ کا نتیجہ ہے ۔اس مذموم حرکت نے جہاں پوری انسانیت کو شرم سار کیا ،وہیں ایسی حرکت سے یورپ میں اسلام کے پھیلنے پر قدغن نہیں لگایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے سوئیڈن میں قرآن نذر آتش کئے جانے کے وقوعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی حفاظت کرنے والا اللہ ہے ، اور اس طرح کی حرکت سے اس کی عزت ، عظمت ،تقدس و وقار کو کوئی مجروح نہیں کر سکتا ہے ۔ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ قرآن پاک کی توہین ایک وحشیانہ عمل اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر مسلموں کو چاہیئے کہ جس طرح مسلمان ان کے مذہبی شخصیتوں و کتابوں کا احترام کرتے ہیں ۔