انقرہ :وزیر خارجہ خاقان فیدان نے بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے غیر سرکاری اجلاس میں شرکت کے بعد بتایا کہ اس ملاقات میں ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات کو کس طرح آگے بڑھایا جا سکتا ہے اور عالمی اور علاقائی مسائل پر ترکیہ اور یورپی یونین کس طرح تعاون کر سکتے ہیں اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آنے والے دور میں تعلقات کو تیز کرنے کے لیے تکنیکی معاملات پر ٹھوس اقدامات کیے جانے چاہئیں، فیدان نے کہا کہ سب سے پہلے ، 2019 میں معطل ہونے والے مذاکراتی طریقہ کار کو دوبارہ فعال کرنے کی ضرورت ہے ۔ فیدان نے بتایا کہ ترجیحی مسائل میں سے ایک ویزا کو آزاد کرنا تھا ہم نے 66 متعلقہ شرائط پوری کی ہیں اور باقی 6 شرائط کو پورا کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔