برسلز : 27رکنی یورپی یونین کے وزرائے ماحولیات نے ایک ایسے نئے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت سن 2035ء تک کاروں کو مکمل طور پر ضرر رساں گیسوں سے پاک بنا دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ 16گھنٹے کے طویل مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔ 2035ء تک ایسے تمام انجنوں والی کاروں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے گی، جو بہت زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا باعث بنتے ہیں۔ یورپی یونین ماحول دوست توانائی سے چلنے والی کاروں کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔