برسلز : یورپی یونین نے ، روس سے درآمد کردہ قدرتی گیس کی مقدارکو ایک سال کے اندر 2 بٹا تین کی شرح سے کم کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔یورپی یونین کمیشن نے توانائی کی پیداواری سلامتی میں اضافے اور روس پر انحصار میں گراوٹ لانے کے لیے قدرتی گیس فراہم کرنے والوں کا تعین کرتے ہوئے اس ضمن میں متبادل پیدا کرنے، قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری میں سرعت اور موسم سرما آنے سے قبل قدرتی گیس کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر ’’مبنی ری پاور ای یو‘‘ نامی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔منصوبے کے مطابق یورپی یونین کے ممالک اپنی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی سپلائی میں اضافہ کریں گے۔