یوم آزادی کے موقع پر راشد خان نے ’پرامن‘ ترقی یافتہ‘ افغانستان کے لئے دعاء کی

,

   

نئی دہلی۔طالبان کے قبضہ کے بعد دہشت اور پریشانی کے عالم کے دوران افغان کرکٹر راشد خان نے جمعرات کے روز افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر ملک کی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ افغانستان ٹی 20کے کپتان خان نے ٹوئٹ کیا کہ”اپنی قوم کی قدر کے لئے آج ہم کچھ وقت نکالیں اور مذکورہ قربانیوں کاکبھی فراموش نہ کریں۔

ہمیں امید ہے اور ہم ایک متحدہ‘ ترقی یافتہ اور پرامن قوم کے لئے دعاء گو ہیں انشاء اللہ۔ یوم آزادی مبارک“۔ طالبان کی جانب سے افغان پرچم کو ہٹانے کے خلاف نکالی گئی ایک احتجاجی ریالی میں چہارشنبہ کے روز جلال آباد طالبان کی فائرینگ میں تین افغانیوں کی موت کے بعد یہ ٹوئٹ سامنے آیاہے۔

افغانستان کے کئی صوبوں میں احتجاج دیکھنے کو ملا ہے‘ جہاں پر افغان قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر اترے ہوئے جس کا کابل شہر پر طالبان کے قبضے کے بعد استعمال نہیں کیاجارہا ہے۔

ٹولو نیوز نے کہاکہ نانگرہار‘ کونار‘ کھوست کے مکینوں نے چہارشنبہ کے روز افغان قومی پرچم کے تحت ایک عوامی ریالی نکالی تھی۔

اس سے قبل افغان کرکٹر راشدخان نے ”عالمی قائدین“ سے اپیل کی تھی کہ اس ”پریشانی“ کے ماحول میں افغانیوں کو نہ چھوڑیں‘ جو شور ش زدہ ملک میں افغانیوں کے تشدد میں اضافہ کے بعد رونما ہوا ہے۔

سال 1919میں پیش ائے انگلو افغان معاہدے کے تحت افغانستان میں 19اگست کے روز یوم آزادی منایاجاتا ہے۔