حیدرآباد 2 جون ( یو این آئی) تلنگانہ کے یومِ تاسیس پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اسمبلی کے سامنے گن پارک پہنچ کر شہداء کی یادگار پرخراجِ عقیدت پیش کیا ۔چیف منسٹر کے ساتھ کئی وزراء، ارکانِ اسمبلی، ارکانِ کونسل، اور ٹی پی سی سی کے صدر مہیش کمار گوڑ بھی شریک ہوئے ۔ بعد ازاں ریونت ریڈی پریڈ گراؤنڈز روانہ ہوئے ، جہاں یومِ تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔ وہاں انہوں نے قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی۔تقریب میں جاپان کے وفد نے بطور خاص مہمان شرکت کی۔ پولیس کے باوقار مارچ پاسٹ کے بعد چیف منسٹر نے بہترین خدمات پر پولیس ملازمین کو میڈلس دیئے ۔ ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے عوام سے خطاب کرکے مبارکباد بھی پیش کی ۔