نئی دہلی۔مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے جمعرات کے روز نارتھ ایسٹ کے اسپتالوں میں پہنچ کر ان پولیس جوانوں سے ملاقات کی جو26جنوری کے روز کسانوں کی ٹریکٹر ریالی کے دوران پیش ائے تشدد کے واقعات میں زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے سیول لائنس کے ششروتا ٹراؤما سنٹر اور تیرتھ رام شاہ اسپتال پہنچ کر زخمی پولیس جوانوں سے ملاقات کی ہے۔ شاہ نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ”دہلی پولیس کے زخمی جوانوں سے ملاقات ہوئی۔
ان کی بہادری اور حوصلہ پر ہمیں فخر ہے“۔ منگل کے روز ٹریکٹر ریالی کے انعقاد کے دوران دہلی کے متعد د مقامات پر احتجاج کررہے کسانوں نے بریکٹس توڑ کر دہلی میں داخل ہوئے ہیں۔
متعدد خانگی اور عوامی جائیدادوں کو نقصان پہنچایاہے‘ جس کی وجہہ سے کئی پولیس کے جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔
دہلی پولیس کمشنر این ایس سریواستو نے چہارشنبہ کے روز کہا ہے کہ دہلی میں یوم جمہوریہ پر نکالی گئی کسان کی ٹریکٹر ریالی کے وران 394پولیس جوان شدید طور پر زخمی ہوئی ہیں۔ تشدد کے ضمن میں اب تک 19لوگوں کی گرفتاری عمل میں ائی ہے اور 25مقدمات دہلی پولیس نے درج کئے ہیں۔
بعض پولیس جوان سنگین حالات میں ائی سی یو وارڈس میں داخل کئے گئے ہیں۔