یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی مصر کے صدر سے مودی کا اظہار تشکر

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے 74 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرنے پر مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے مصری صدر کو اس تقریب کیلئے مدعو کیا تھا جو ہندوستان کے 3 روزہ دورہ پر /24 جنوری دہلی پہنچے ۔ مصر کے صدر نے وزیراعظم کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبہ جات میں تعاون و اشتراک کیلئے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔