اترپردیش میں حال ہی میں ہوئے ضلع پنچایت انتخابات میں اے ائی ایم ائی ایم نے 24سیٹو ں پر جیت حاصل کی تھی۔
لکھنو۔اسدالدین اویسی کی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) توقع کی جارہی ہے کہ اترپردیش کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں 100سیٹو ں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے اس سے قبل یوپی انتخابات میں مقابلہ کرنے کے لئے بھاگی داری سنکلپ مورچہ(بی ایس ایم)کی نگرانی کرنے والے او م پرکاش راج بھار کے ساتھ ہاتھ ملایاتھا۔
بی ایم سی میں نو چھوٹی جماعتیں شامل تھیں۔
ٹائمز آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے بموجب بی ایم سی کوشش کررہی ہے کہ او بی سی‘ دلت‘ او راقلیتی قائدین کی زیرقیادت پارٹیوں کی حمایت حاصل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے‘
بی جے پی کوشش کررہی ہے کہ راج بہار کے سہولدیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی) کو بھگوا پارٹی میں شامل کریں۔یہاں پر اس بات کاذکر کرنا ضروری ہے کہ راج بھار بی جے پی حکومت کا حصہ تھے۔
اختلافات کی بناء اتحاد سے باہر آنے سے قبل وہ ریاستی حکومت میں وزیر رہے ہیں۔ درایں اثناء اے ائی ایم ائی ایم یوپی ریاستی صدر شوکت علی نے کہاکہ 100سیٹوں پر مقابلہ کرنے کے لئے مذکورہ پارٹی سخت محنت کررہی ہے۔ تاہم قطعی فیصلہ پارٹی کے قومی صدر کو لینا ہے۔
اترپردیش میں حال ہی میں ہوئے ضلع پنچایت انتخابات میں اے ائی ایم ائی ایم نے 24سیٹو ں پر جیت حاصل کی تھی۔۔ مجوزہ اسمبلی انتخابات کے متعلق بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ اے ائی ایم ائی ایم کا داخلہ مسلم ووٹوں کی تقسیم ثابت ہوگا۔
انتخابات میں بھگوا پارٹی کے لئے یہ مددگار ہوگا۔ فی الحال اترپردیش اسمبلی میں 403سیٹوں میں سے بی جے پی کے قبضے میں 306ہیں وہیں ماباقی اسٹیٹ کی اپوزیشن ایس پی 49سیٹو ں پر جیت حاصل کی تھی۔