لکھنو۔سہلدیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) سربراہ اوم پرکاش راج بہار کے زیر قیادت چھوٹی سیاسی جماعتوں کے اتحادی پلیٹ فارم بھاگی دار سنکلپ مورچہ میں مذکورہ بھیم آرمی کی شمولیت متوقع ہے۔ بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر نے ہفتہ کے روز اوم پرکاش راج بہار سے ملاقات کی اور اتحادی کے طور پر مجوزہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیاہے۔
ایس بی ایس پی جنرل سکریٹری ارون راج بہار نے کہاکہ ان کا اتحاد ریاست کے 403سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گا۔ ارون راج بہار نے کہاکہ ”بے روزگاری‘ برقی‘ صحت اور تعلیم کے مسائل پر ہم ریاست میں حکومت قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
سال2022کے اسمبلی الیکشن میں ہم ریاست میں مفت تعلیم اور توانائی دینے والے حکومت قائم کریں گے“۔
انہوں نے مزید کہاکہ ”جو کوئی بھی بی جے پی روکنا چاہارہا ہے اس کا مورچہ میں خیر مقدم ہے“
اے ائی ایم ائی ایم
ڈسمبر میں اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے اعلان کیاتھا کہ وہ ان کی پارٹی کی منشاء اترپردیش کے اگلے انتخابات میں بی جے پی کی سابق ساتھی اوم پرکاش راج بہار کے زیر قیادت فرنٹ کا حصہ بن کر مقابلہ کی ہے۔
ایس بی ایس پی سربراہ سے یہاں پر ملاقات کے بعد انہوں نے کہاتھا کہ”اب سے ہم راج بہار کے مورچہ کا حصہ ہیں“۔
مذکورہ ایس بی ایس پی دیگر پارٹیوں کے ساتھ پہلے سے بات کررہی ہے‘ جس میں پرگتی شیل سماج پارٹی لوہیا(پی ایس پی ایل) اور عام آدمی پارٹی(اے اے پی) بھی شامل ہیں۔