یوکرین کا ہندوستانی سفارتخانہ عارضی طور پر پولینڈ منتقل

   

نئی دہلی : جنگ سے متاثرہ یوکرین میں ہندوستانی سفارتخانہ کو جنگی حالات کے پیش نظر عارضی طور پر پولینڈ منتقل کیا گیا ہے۔ وزارت خارجی امور نے اتوار کو یہ بات بتائی۔ یوکرین میں سیکوریٹی کی صورتحال میں تیزی سے ابتری کو دیکھتے ہوئے سفارتخانہ کو عارضی طور پر پولینڈ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق صورتحال کا مسلسل جائزہ لیکر پھر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔